Translate and read into your own language

ٹینشن

Tension

ٹینشن

ٹینشن کوئی بیماری نہیں کہ جس کا علاج کیا جاسکے اور نہ یہ کو ئی ایسا مرض ہے جو کسی کے ذریعے ٹرانسفر ہو سکے۔ ٹینشن بذات خود کچھ بھی نہیں،اور نہ اس کا کوئی شکل ہے۔ مگر بہت سے لوگ اکثر ٹینشن میں مبتلا دکھائی دیتے ہیں۔
اب سوال یہ ہے کہ لوگ ٹینشن میں مبتلا ہوتے کیوں ہیں؟ جبکہ یہ کو ئی بیماری نہیں اور نہ اس کا کوئی شکل ہے۔ اگر ایک آدمی ٹینشن میں مبتلا ہو تو اُس کا ایک وجہ ضرور ہو تا ہے۔ کہ وہ کس وجہ سے ٹینشن میں مبتلا ہے۔ یہ آدمی اپنے طریقے کے مطابق ٹینشن میں مبتلا ہو تا ہے۔ اگر میں یہ کہوں کہ آپ کے خیالات کے سوا اور کچھ بھی نہیں ہے۔ آپ کے ذہن میں جب کوئی سوال اُبھرتا ہے اور آپ کا ذہن اُسے حل کرنے کے قابل نہیں ہوتا تو آپ آ ٹومیٹک ٹینشن میں مبتلا ہوتے ہیں۔ جب تک آپ کا سوال حل نہیں ہو گا اُس وقت تک آپ ٹینشن میں مبتلا ہو تے ہیں۔ اس طرح اگر آپ کے سامنے کوئی مسئلہ درپیش آئے، اور آپ اس مسئلے کو حل نہیں کر سکتے تو آپ ٹینشن میں مبتلا ہو تے ہیں۔ ٹینشن دراصل انسان کے اپنے خیالات ہیں۔ آپ کے اپنے سوچ وفکر ہیں۔جب بھی آپ کے ذہن میں کوئی خیال آتا ہے یا سوال پیدا ہو تا ہے، پہلے آپ اس خیال پر غور و فکر کر تے ہیں بعد میں اسے ادھوراچھوڑ دیتے ہیں (یعنی حل نہیں کر سکتے) تو یہ خیال آپ کے لئے ٹینشن کا باعث بنے گا، آپ کے ذہن کو اپنی طرف متوجہ کرے گا۔اگر آپ کے ذہن میں کوئی خیال آیا اور آپ نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی تو یہ خیال آپ کے لئے کو ئی مسئلہ پیدانہیں کرے گا۔اگر آپ کے ذہن میں ایک خیال آئے اور آپ اس خیال پر سوچ و فکر کر نے لگے،سمجھنے کی کوشش کی اور اُس کا حل نکالا تو یہ خیال بھی آپ کے لئے کوئی مسئلہ پیدانہیں کرے گا۔
ٹینشن سے نجات حاصل کرنے کے لئے اپنے اندر قوت فیصلہ پیدا کریں منفی خیالات یا رحجانات کوignore کر یں،مثبت خیالات کو اپنائیں،اُن پر سوچ وفکر کریں،کوشش کریں کہ کوئی مسئلہ آپ کو درپیش ہو تواُس کا حل ضرور نکالیں،بیکا ر نہ بیٹھیں،اپنے لئے ایک کام تلاش کریں،لڑائی جھگڑوں سے پرہیز کریں، ہفتے میں دو دن آرام کے لئے ضرور نکالیں،شہر سے باہر نکل کر قدرتی مناظر کا نظارہ کریں،جس سے آپ کے دماغ کو آرام مل گا اور آپ اپنے کو فریش محسوس کریں گے۔ جب آپ اپنے کو فریش محسوس کریں گے تو اُس وقت آپ کے سارے ٹینشن ختم ہو جائیں گے۔
صحت بھی ٹینشن کو ختم کرنے میں ایک بہت اچھا رول ادا کرتا ہے،کیونکہ اکثر اوقات زیادہ تر کمزور اور بیمار لوگ ٹینشن میں مبتلا ہوتے ہیں۔کمزوری کی وجہ سے وہ اکثر خوف میں مبتلا ہوتے ہیں، اور خوف کی وجہ سے ٹینشن میں ہوتے ہیں،صحت کو بنانے کے لئے زیادہ کھانے کی ضرورت نہیں بلکہ صحت مند بننے کے لئے کم اور اچھی خوراک کی ضرورت ہے۔ اگر آپ زیادہ کھانا کھائیں گے تو یہ آپ کے معدہ پر بوجھ رکھے گا جس کی وجہ سے آپ کے دماغ کاایک حصّہ اس طرف متوجہ ہوگا، وہ معدہ میں موجود خوراک کو ہضم کرنے کے لئے ہزار ترکیب سوچے گا۔ اگر آپ کا معدہ طاقتور تھا تو وہ معدہ کے اندر موجود خوراک کو بآسانی ہضم کرے گا،ورنہ یہ آپ کے لئے ٹینشن کا باعث بنے گا۔
ٹینشن کو ختم کر نے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے۔کہ اگر آپ کے سامنے کوئی مسئلہ درپیش ہو تو کوشش کریں کہ اس مسئلے کا حل نکالیں۔اگر آپ اس مسئلے کو حل نہیں کر سکتے تو کسی قابل آدمی کا سہارا لے لیں تاکہ یہ آپ کے لئے کو ئی دوسرا ٹینشن پیدا نہ کرے،اگر آپ اس مسئلے کو حل نہیں کر سکتے اس کو ادھورا چھوڑ کر اس سے بھاگنے کی کوشش کریں گے،آپ بھاگتے جائیں گے مگر جب بھی آپ رُکھیں گے تو یہ مسئلہ آپ کے سامنے کھڑاہو جاے گا۔ پھر آپ اسے ادھورا چھوڑ کر بھاگیں گے جب بھی آپ رُکھیں گے پھر سے آپ کے سامنے کھڑاہو جائے گا اور آپ کو ٹینشن میں مبتلا کرے گا۔ اس لئے تو کہتے ہیں کہ
”آج کا کام کل پر مت چھوڑو“
ٹینشن کو ختم کرنے کے لئے قو ت فیصلہ کی ضرورت ہے، قوت فیصلہ پیداکرنے کے لئے قابلیت کی ضرورت ہے۔قابلیت پیدا کرنے کے لئے انتک محنت اور جدوجہد کی ضرورت ہے۔ جدوجہد کر نے کے لئے صلاحیت کی ضرورت ہے،صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لئے علم کی ضرورت ہے،علم حاصل کرنے کے لئے اُستادوں کی ضرورت ہے،اُستاد پانے کے لئے ادب و احترا م کی ضرورت ہے،ادب واحترام پیداکرنے کے لئے اپنے کو پرکھنے کی ضرورت ہے،اپنے کو پرکھنے کی لئے اپنے غلطیوں کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے۔ جس دن سے آپ نے اپنے غلطیوں کو تسلیم کیا اُس دن سے آپ کے ٹینشن ختم ہوجاتے ہیں۔
جس طرح ڈاکٹر نپولین ہل کا کہنا ہے
”آپ اپنے انداز فکر کو تبدیل کریں آپ کی ارد گرد کی دنیا بدل جائے گی“



(مصنف: شیکوف بلوچ)

eliminate tension

Strength is needed to eliminate tension, ability is needed to make force decision
Written by Shaikof

Rebirth of

No comments:

Post a Comment

apna qimat janay

اپنی قیمت جانیں یہ کہانی اس بارے میں ہے کہ آپ کو اپنی قدرو قیمت جاننا کتنا ضروری ہے۔ آپ کا وقار سونے اور زیور سے زیادہ قی...