Translate and read into your own language

بد مزاج لڑکا

بد مزاج لڑکا


ایک لڑکے کا مزاج بہت خراب تھا۔ وہ بات ہی بات پر غصہ کرتا اور آپے سے باہر ہوتا.ایک دن اس کے والد نے اسے کیلوں کا ایک تھیلا دیا اور اسے کہا کہ جب بھی اسے غصہ آئے تو اسے دیوار میں ایک کیل ٹھونکنا چاہیے۔ جب بھی لڑکے کو غصہ آتا تو وہ ایک کیل دیوار میں ٹھونک دیتا۔ اسی طرح اس نے پہلے دن دیوار پہ سنتیس کیلیں ٹھونکیں ۔ دوسرے دن اس نے تھوڑا کم کیلیں ٹھونکیں اسی طرح وہ اپنے غصے پر قابو پانا شروع کیا تو پہلے کی بہ نسبت اس نے ہر دن کم سے کم کیلیں ٹھونکیں۔ ایک دن ایسا آیا کہ اس نے ایک بھی کیل دیوار میں نہیں ٹھونکا. اس نے محسوس کیا کہ دیوار میں کیل ٹھونکنے کے بجائے خود کو روکنا آسان ہے۔ وہ دن آیا جب وہ اپنے غصے پر پوری طرح قابو پا چکا تھا۔ اس کے والد نے کہا کہ اب ہر دن اسے دیوار سے ایک کیل نکالنا ہوگا ۔ وہ ایسا ہی کرتا رہا
دن گزرتے گئے اور ایک دن اس دیوار پر ایک کیل بھی نہیں بچا۔ باپ نے بیٹے کا ہاتھ پکڑا، دیوار کی طرف لے گیا اور کہا
بیٹا تم نے بہت محنت کی ہے، لیکن یہ دیکھو کہ دیوار میں کتنے سوراخ رہ گئے ہیں، یہ پھر پہلے جیسا کبھی نہیں ہو گا۔ "
اس کہانی سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے
جب بھی آپ کسی کو تکلیف دیتے ہیں، یہ نشانات چھوڑ دیتا ہے۔ آپ کسی کو برا کہتے ہیں، پھر اپنے الفاظ واپس لے لیتے ہیں، لیکن نشانات ہمیشہ کیلیئے رہ جاتے ہیں۔ آئیے ہم کچھ بھی کہتے وقت محتاط رہیں۔


Every time you hurt someone, it leaves scars. You can say something bad to someone, then take back your words, but the scars will remain forever. Let's be careful when we say anything. لڑکے کا خراب مزاج

No comments:

Post a Comment

apna qimat janay

اپنی قیمت جانیں یہ کہانی اس بارے میں ہے کہ آپ کو اپنی قدرو قیمت جاننا کتنا ضروری ہے۔ آپ کا وقار سونے اور زیور سے زیادہ قی...