Translate and read into your own language

اقوال زریں

اقوال زریں

نصیحت:۔ کسی کی باتوں پر عمل کرنے سے پہلے اُس کے کردار کو دیکھو آپ کے لئے خود بخود ایک نصیحت ہو گی۔
سفر:۔ سفر پر جانے سے پہلے دوچھیزوں کے بارے میں علم رکھنا ضروری ہے۔ پہلا کہاں سے جانا ہے اور دوسرا کس کے ساتھ جانا ہے۔
جواء:۔ جواء کھیلنے کے لئے طریقہ کا ر کو سمجھنے کے ساتھ ساتھ طاقت کا ہونا لاز می شرط ہے۔
ضمیر:۔ اگر کسی کا ضمیر زندہ ہو تو وہ بُرا کام نہیں کر سکتا۔اگر کسی کا ضمیر مردہ ہو تو وہ اچھا کام نہیں کرسکتا۔
قسمت:۔ قسمت زندگی میں ایک با ر دروازے پر دستک دیتاہے۔اُس لمحہ کو ضائع مت کرو۔
انقلاب:۔ اپنے ساتھ کمپرومائز نہ کرنا انقلاب کا دوسرا نام ہے۔
اثر:۔ دوسروں پر اثر انداز ہونے کے لئے اُن کی باتیں غور سے سُنو۔
مَیں:۔ ” مَیں“کا لفظ تکبراور آپ کا لفظ احترام کوظاہرکرتا ہے۔
مقصد:۔ اگر آپ اپنے مقصد میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو دوسروں کے باتوں پر دہان مت دو اپنے کام سے کام رکھو۔
ذہن:۔ آپ کا ذہن ایک باغ کی مانند ہے۔ اسے تروتازہ رکھنے کے لئے ہمیشہ صاف پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ پتھر: پتھر صرف پتھر ہی ہوتاہے۔مگر اُس کا رنگ اُس کے فرق کو ظاہر ہوتا ہے۔
تم:۔ تم میں اور اُس میں کوئی فرق نہیں اگر ہے توصرف بات ادا کرنے کی۔
دلچسپی:۔ کسی چیز کو اپنا بنانے کے لئے اُس میں دلچسپی لو۔وہ خود بخود تمھارا ہو جائے گا۔
فائدہ:۔ اگر کسی چیز سے فائدہ اُٹھانا چاہتے ہو تو پہلے اُس کے استعمال کرنے کا طریقہ سیکھ لو۔ امیر:۔ امیر بننے کے لئے قسمت کا انتظار مت کرو۔ مارکیٹ میں قدم جماؤ۔
بڑا آدمی:۔ بڑے باتیں کرنے سے انسان بڑاآدمی نہیں بنتا بلکہ سوچ وسمجھ کر باتیں ادا کر نے والا ضرور بڑا آدمی بنتا ہے۔
مذہبی:۔ جو انسا ن دنیا سے مایوس ہوتا ہے وہ آٹومیٹک مذہبی بنتاہے۔
بے وقوف:۔ دوسروں کو بے وقوف بنانے والا اصل میں خودبڑا بے وقوف ہے۔
وقت:۔ جو وقت کی قدر کر تا ہے۔وقت اُس کا ساتھ دیتا ہے۔
ہمّت:۔ جو ہمّت نہیں ہراتا وہ فتح ضرور حاصل کر لیتا ہے۔
خوبصورتی: اپنے آپ کو خوبصورت بنانے کی بجائے اپنی باتوں کو خوبصورت بنانے کی کوشش کرو۔کیونکہ تمھارے چلے جانے کے بعد تمھاری باتیں یاد آئیں گے۔
سلام: سلام دینا ہر انسان پر جائز ہے بشرطیکہ اُس کا توجہ آپ کی طرف ہو۔
بات: پہلی بارتمھارا بات کوئی نہیں سُنے گا،دوسری بار سُننے کا کوشش کیا جائے گا تیسری بار سُنا جائے گا۔
روایات: پرانی روایات آپ کی پہچان اور نئی روایات وقت کی ضرورت ہیں۔
کُتا: کُتا کھانے کے وقت اپنے مالک کو نہیں پہچانتا۔
محبت: حد سے زیادہ محبت دکھوں سے خالی نہیں ہوتا۔
آسرا: جو دوسروں کے آسرے پر جاتے ہیں وہ اکثر مایوس لوٹتے ہیں
بزرگی: سادگی کا دوسرا نام بزرگی ہے۔
بھروسہ: مجھے آپ پر مکمل بھروسہ ہے مگر ہوا کے رُخ پر کوئی بھروسہ نہیں۔
تصویر: صرف تصاویر کھینچ کر آویزان کرنے سے لوگوں کو شعوردلایا نہیں جاسکتا بلکہ مستقبل کا تصویر کھینچنے سے لوگوں میں شعور اجاگر کیا جاسکتاہے۔
غریبی: غریبی کو ختم کرنے کے لیے محنت کے ساتھ ساتھ ذہانت کی ضرورت ہے۔
نقل: نقل کرنے والے امتحان میں پاس اور زندگی میں فیل ہوتے ہیں۔
ستارے؛ ستاروں کو زمین پر تلاش مت کرو کیونکہ ستارے صرف آسمان پہ پائے جاتے ہیں۔
خیالات: اپنے خیالات کو شیر کے غرانے تک محدود مت رکھو بلکہ انھیں شاہین کی پروازں کے ساتھ پرواز کر نے دو
عادت: نشہ کرنا ایک عادت ہے اور نشہ نہ کرنا بھی ایک عادت ہے اورعادت انسان خود بناتاہے
اُستاد: جو اُستاداپنے بچوں کو پڑھانے کے قابل نہ ہو اُسے قوم کے بچوں کو پڑھانے کا کوئی حق نہیں۔
نیچ: جو لوگ دوسروں کو نیچے گرانے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہ خود بھی اتنا ہی نیچے ہوتے ہیں اور جو لوگ دوسروں کو اُوپر کھنچنے کی کوشش کرتے ہیں وہ خود بھی اتنی ہی بلندی پر ہو تے ہیں۔
ہنسنا: وہ تم کو پا گل سمجھتے ہیں اور تم اُن کو، وہ تم پر ہنستے ہیں اور تم اُن پر، نہ تمھیں پتہ اور نہ اُنھیں پتہ کہ کون کس پر کیوں ہنستا ہے۔
مشورہ:۔ کسی نے مجھے بغیر پوچھے مشورہ دینے کی کوشش کی تو میں نے اُس سے کہا اگر آپ اتنے عقلمند ہو تو یہ کام خود کیوں نہیں کر تے؟
چوری
چوری اس وقت تک ختم نہیں ہوگا جب تک چور کے ساتھ ساتھ وہ دو طاقتوں کو ختم نہ کیا جائے جو چور کے ساتھ ملے ہوئے ہوتے ہیں۔ اور اس کی پشت پنائی کر تے ہیں



(مصنف: شیکوف بلوچ)

Golden Words

Golden Words. A teacher, who is unable to teach his children. He has no right to teach the children of the nation.
Written by Shaikof

Encourage

No comments:

Post a Comment

apna qimat janay

اپنی قیمت جانیں یہ کہانی اس بارے میں ہے کہ آپ کو اپنی قدرو قیمت جاننا کتنا ضروری ہے۔ آپ کا وقار سونے اور زیور سے زیادہ قی...