Translate and read into your own language

حوصلہ افزائی

حوصلہ افزائی

ایک شاہین کا انڈا مرغی کے نیچے رکھا گیا۔ جب شاہین پیدا ہوا تو دوسرے چوزوں کو دیکھ کر وہ اپنے آپ کو بھی چوزہ سمجھنے لگا۔ دوسرے چوزے جو کچھ کرتے۔ وہ بھی وہی کچھ کرتا۔ وہ انہی کی طرح کوڑے کو کرید کردانہ ڈنکا ڈھونڈتا اور انہی کی طرح آوازیں نکالتا تھا۔ وہ چند فٹ سے زیادہ نہیں اُڑتا تھا۔ کیونکہ دوسرے چوزے بھی ایسا ہی کرتے تھے۔ ایک دن اس نے آسمان پر شاہین کو اُڑتے دیکھا۔ تو اپنی ساتھی چوزوں سے پوچھا۔
”اس خوبصورت پرندے کا نام کیاہے۔“
چوزوں نے کہا کہ ”شاہین“
پھر اُس نے سوال کیا کہ میں بھی اسی طرح اُڑنا چاہتا ہوں کہا یہ میں کر سکتا ہوں۔
”چوزوں نے کہا نہیں تم نہیں کرسکتے یہ شاہین ہے یہ ایک نادر پرندہ ہے۔ تم اسکی طرح نہیں اُڑ سکتے کیونکہ تم تو محض چوزے ہو“
شاہین کے بچے نے کبھی اس بات پر غور نہیں کیا کہ وہ چوزہ ہے یانہیں۔ اس نے دوسرے چوزوں کے کہے کو سچ مان لیا۔ اس نے ایک چوزے کی سی زندگی گذاری اور مر گیا۔
کتنا بڑا نقصان ہے! وہ فتح کرنے کے لیے پیدا ہوا تھا لیکن اس کے ذہن میں ڈالا گیا کہ وہ ہارنے کے لیے پیدا ہوا ہے۔ جا ن شوکھیڑا
اگر اس کی حوصلہ افزائی کرنے والا کوئی ہوتا۔ اور اُسے کہتا کہ تو شاہین ہے تو اُڑ سکتا ہے تو فتح کرنے کے لیے پید اہوا۔ یہ جنگل یہ بیاباں یہ پہاڑ کی چوٹیاں سارے تمھارے انتظار میں ہے۔ توہمت کر اُڑ جا اور اپنی منزل کی طرف روانہ ہو جا۔ ساری دُنیا کو تمھارا ہی انتظار ہے۔ یقینا وہ شاہین کا بچہ اُڑ جاتا۔ کیونکہ اُس میں اُڑنے کی صلاحیت موجود تھی۔ مگر اُس کی حوصلہ افزائی کرنے والا اور رہنمائی کرنے والا کوئی نہیں تھا۔ جس کی وجہ سے وہ جس معاشرے میں پیدا ہوا اور اُسی معاشرے کے مطابق زندگی بسر کرلی۔
دُنیا کی نعمتوں سے محروم ہو گیا۔ ضروری نہیں شاہین کا بچہ صرف اپنی ہی ماں کے پاس جنم لیتا۔ ضروری یہ ہے کہ اس کی رہنمائی کرنے والا کون تھا۔ اب یہاں پرایک اہم سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر شاہین کا بچہ اپنی ماں کے گود میں جنم لیتا اور جنم لینے کے بعد اُس کی ماں مر جاتی تو شاہین کیسے زندگی گذارتا؟ آیا وہ چوزوں کی طرح زندگی گذارتا یا شاہین کی طرح؟
ہمارے معاشرے میں بہت سے لوگ ہیں جن میں بڑی صلاحیتں موجود ہیں مگر معاشرے میں اُن کا حوصلہ افزائی کرنے والا کوئی نہیں ہوتا اور نہ اُس کو صحیح گائیڈ کرنے والا ہوتاہے۔ اگرایک طالب علم ڈاکٹر بننا چاہے اور وہ اپنے دوست سے مشورہ لیتاہے اور وہ دوست سے کہتا ہے کہ وہ ڈاکٹر بننا چاہتا ہے۔ کیا وہ ڈاکٹر بن سکتا ہے؟
یقینا یہاں پر اُس طالب علم کا سامنا دو طرح کے لوگوں سے ہوسکتا ہے۔
پہلا منفی رحجان رکھنے والا دوست
دوسرا مثبت رحجان رکھنے والا دوست
اگر وہ منفی رحجان والے دوست کے پاس چلا جاتا ہے۔ اُس سے یہی سوال کرتا ہے۔ تو اُس کا دوست اُس کا حوصلہ افزائی کرنے کی بجائے اُس کا مذاق اُڑانا شروع کر دیتاہے۔ کہ شکل دیکھو اور ڈاکٹر بننا دیکھو۔ پہلے منہ دھو لو پھر ایسی باتیں کرو۔ جیب میں تمھارا یک روپیہ نہیں اور تم ڈاکٹر بننے کا خواب دیکھ رہے ہو۔ پڑھائی تمھارا کام نہیں ہے۔ تم نہیں پڑھ سکتے۔ میں نے پڑھ کر کونسا تیر مارا ڈگری ہولڈر ہوں کوئی نوکری نہیں ملتا۔ بیکار گھوم رہا ہوں۔
تو ایسے لوگوں کی مشورے سے اُس طالبعلم کی اُمیدوں پر پانی پھیر دیا جاتا ہے۔ اُس کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی اور نہ اُس کی صحیح معنی میں رہنمائی ہوتی ہے جس کی وجہ سے اُس کے حوصلے پست ہو جاتے ہیں اور وہ ڈاکٹر کبھی نہیں بنتا۔
اگر وہ مثبت رحجان والے دوست کے پاس مشورہ لینے جاتاہے اور اُس سے یہی سوال کرتاہے۔ تو اُس کا دوست اُس کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ کہ آپ ضرور ڈاکٹر بنیں گے۔ آپ میں صلاحیت ہے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ محنت کریں۔سٹڈی کے لیئے وقت نکالیں اور اپنا قیمتی وقت فضول ضائع نہ کریں، کسی ڈاکٹر کا مثال پیش کرتے ہوئے کہ اُس کاباپ غریب تھا۔ مگر اُس نے محنت کی اور آج وہ ایک ڈاکٹربن گیا۔
یقینا جب بچے کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ تب وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گی۔ مشکلات خود بخود آسان ہو جائیں گے۔
”ہر کام مشکل ہو سکتا ہے مگر نا ممکن نہیں ہوتا“
ولمار ڈولف ٹینی سی، امریکہ میں ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوئی۔ چارسال کی عمر میں اُسے ڈبل نمونیہ اور سُرخ بخار ہوا جس کے نتیجے میں وہ مفلوج ہوگئی۔ ڈاکٹروں نے کہاکہ وہ کبھی اپنے پیروں پہ چل نہیں سکے گا۔ تا ہم اس کی ماں نے اس کی ہمت بندھائی اور اُس کی حوصلہ افزائی کی اس نے ولما سے کہاکہ وہ خدا وند کی عطا کی ہوئی صلاحیت، مستقل مزاجی اور عقیدے کے ذریعے چو چاہے کر سکتی ہے۔
ولما نے کہا”میں دُنیا میں سب سے تیز دوڑنے والی لڑکی بننا چاہتی ہوں“
اس کی ماں نے کہا کہ آپ ضرور بنیں گے۔
نو سال کی عمر میں اس نے ڈاکٹروں کی ہدایت کے برعکس عمل کرتے ہوئے پٹی اُتار دی اور زمین پرپہلا قدم رکھا۔ تیرہ سال کی عمر میں اس نے دوڑ میں پہلی بار حصہ لیا۔وہ آخری نمبر پر آئی۔ اس کے بعد اس نے مسلسل کئی مقابلوں میں حصہ لیا اور آخری نمبر پر رہیں۔
ُپندرہ سال کی عمر میں اس نے ٹینی سی سٹیٹ یونیورسٹی کے کوچ ایڈٹمپل سے ملاقات کی اور اُس سے کہا
”میں دُنیا میں سب سے تیز دوڑنے والی لڑکی بننا چاہتی ہوں ”
ٹیمپل نے اُس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا۔ اپنے جذبے کی وجہ سے تم ضرور دُنیا کی سب سے تیز رفتار سے دوڑنے والی لڑکی بن سکتی ہو میں تمھاری مدد ضرور کروں گا۔“ پھر وہ دن آیا کہ ولما اولمپکس میں پہنچ گئی اور المپکس میں وہی شریک ہوتا ہے۔ جو بہترین کھلاڑیوں سے بہتر ہوتاہے۔ ولما کا مقابلہ جُٹایا ئنے(Jutta Heine) نامی عورت سے تھا۔ جس نے کبھی کسی مقابلے میں شکست نہیں کھائی تھی۔ پہلا مقابلہ سو میڑ دوڑ کاتھا۔ ولما نے جُٹا یائنے کو ہرا کر سونے کا تمغہ جیت لیا۔ دوسرا مقابلہ دوسو میڑ دوڑ کا تھا۔ ولما نے اس بار بھی جُٹا یائنے کو ہرا دیا اور سونے کا دوسرا تمغہ جیت لیا۔ تیسرا مقابلہ چارسو میٹر ریلے ریس کا تھا۔ اور اُسے جٹایائنے سے ہی مقابلہ کرناتھا۔ ریلے میں تیز رفتار ترین کھلاڑی آخری مرحلے میں دوڑتا ہے۔ ان دونوں نے اپنی اپنی ٹیموں کے لیے آخری مرحلے میں دوڑنا تھا۔ اس سے پہلے کی تین کھلاڑیوں نے ڈنڈا(Baton) ان تک پہنچا دیا لیکن ولما کے ہاتھ سے ڈنڈا گرگیا۔ ولما نے دیکھا کہ جٹا یائنے تیزی سے دوڑی جارہی ہے۔ اس نے جلدی سے ڈنڈا اُٹھایا اور کسی مشین کی طرح دوڑنے لگی اس نے اس مرتبہ بھی جٹا یائنے کو ہر ادیا اور سونے کا تمغہ جیت لیا۔
یہ ایک تاریخی واقعہ بن گیا کہ ایک معذور عورت نے 1960 ء کے اولمپکس میں خود کو دُنیا کی سب سے تیز دوڑنے والی عورت کا اعزاز دلوایا۔ ولما کو کامیابی دلانے میں سب سے زیادہ اُس کی ماں کی حوصلہ افزائی تھی۔ جس کی وجہ سے وہ دُنیا میں تیز ترین عورت کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
کہنے کا مطلب یہ ہے۔
کہ صرف چھوٹی سی حوصلہ افزائی کی وجہ سے ایک انسان میں ہمت پیدا کیا جاسکتا ہے۔ اورریل کو پٹڑی پر ڈالا جاسکتا ہے۔ آگے وہ خود بخود اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہو جاتا ہے۔



(مصنف: شیکوف بلوچ)

Encouragement

With a little encouragement, you can create courage. And the train can be put on the track. Then the person automatically moves to the destination.
Written by Shaikof

Encourage

1 comment:

apna qimat janay

اپنی قیمت جانیں یہ کہانی اس بارے میں ہے کہ آپ کو اپنی قدرو قیمت جاننا کتنا ضروری ہے۔ آپ کا وقار سونے اور زیور سے زیادہ قی...