Translate and read into your own language

گلاس کو خوبصورت بنائیں

Design clay wine cup

Design clay wine cup

مٹی سے بنا ہوا گلاس کو خوبصورت بنائیں۔



Watch Video Design wine cup made of clay and get money

اس گلاس کو بنانے کیلئے چار چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
ا۔ سُوتلی دھاگہ
۲۔ شیشہ
۳۔ سُپر باؤنڈ
۴ ۔ مٹی کا گلاس



طریقہ استعمال:


سب سے پہلے مٹی کا گلاس لو اور گلاس کے اُوپر والا حصے سے سُپرباؤنڈ لگانا شروع کرو اور جس حصّے میں سُپرباؤنڈ لگایا ہے تو اُس حصّے میں سُوتلی دھاگہ لگا یا جائے تھوڑے تھوڑے مقدار میں سُپرباؤنڈ لگایا کرو اور ساتھ ہی ساتھ سُوتلی دھاگہ اپنی اُنگلیوں کی مدد سے چپکایا کریں ۔ اور ایک سُوتلی دھاگہ کو دوسرے دھاگے کی ساتھ ملا یا کرو اگر آپ نے اس طرح نہیں کیا تو سُوتلی دھاگوں کے درمیاں فاصلہ رہ جا تا ہے اور آپ کا سارا کام خراب ہو جائے گا اس لیئے ایک لائن کے سُوتلی دھاگہ کو دوسرے دھاگے کے ساتھ ملایاجائے۔ اسی طرح سُوتلی دھاگے کا کام مکمل ہو نے کے بعد دوسرا کام یہ ہو گا کہ گلاس کے اُوپر پھول بنانا ہے وہ بھی سُوتلی دھاگے سے۔
سب سے پہلے سُوتلی دھاگہ لو اور دھاگے کی مدد سے اپنے پسند یا میرے بنی ہوئی پھول کو بنا لو

پھول بنانے کا طریقہ:


سُوتلی دھاگہ لو اور اسے اپنی اُنگلیوں کی مدد سے گول گول گمالو تاکہ تاروں کے درمیاں فاصلہ نہ رہے۔ تھوڑی دیر کے بعد وہ ایک پھول کی شکل میں نظرآئے گی اس طرح آپ کا پھول تیار ہوا اب پھول کے اُوپر سُپر باؤنڈ لگا کر اُسے گلاس کے درمیان والے حصّے پر چپکایا جائے۔ اسی طرح اندازاً پانچ سے چھ پھول گلاس کے درمیانی حصّے پر لگ سکتے ہیں ۔ اس کے بعد اگلا کام یہ ہو گا کہ اب شیشہ لو اور شیشے کو سُپر باؤنڈ لگا کر خوبصورت انداز میں گلاس پر چپکاؤ۔

شیشہ لگا نے کا طریقہ:


گلاس کے اُوپر جو سُوتلی دھاگہ اور پھول لگا ہوا ہے اس کے اُوپر سُپرباؤنڈ تھوڑے مقدار میں لگا کر فوراً اس کے اُوپر شیشہ یا اور قسم کے نگ لگا لو ۔ اسی طرح آپ کے گلا س کا کام خوبصورت انداز میں مکمل ہو گیا


No comments:

Post a Comment

apna qimat janay

اپنی قیمت جانیں یہ کہانی اس بارے میں ہے کہ آپ کو اپنی قدرو قیمت جاننا کتنا ضروری ہے۔ آپ کا وقار سونے اور زیور سے زیادہ قی...