Translate and read into your own language

سربراہ

Leader

سربراہ

ادارے کی قیات کرنے کیلئے ایک لیڈر کی ضرور ت ہوتی ہے۔ ایک لیڈر یعنی ایک قائد میں ڈاکٹر نپولین کے مطابق مندرجہ ذیل خوبیاں ہونی چائیے۔
ناقابل تسخیر ہمت
کوئی قائد جس میں ہمت اور خود اعتمادی نہ ہو کسی شخص سے اپنی کوئی بات منوانہیں سکتا۔ اگر کوئی قائد اپنا اعتماد کھو دیتا ہے تو اس کے محکوم بہت جلد اس کا ساتھ چھوڑ دیتے ہیں۔ ناقابل تسخیر ہمت جو اپنی ذات اور پیشہ کے متعلق مکمل معلومات کی بنا پر ہوتی ہے۔
ضبط
جو شخص اپنی ذات پر قابونہیں پاسکتا وہ دوسروں پر بھی قابو نہیں رکھ سکتا قائد کا اپنے اوپر قابورکھنا اس لیے بھی ضروری ہے کہ اس کے پیروکار اس کے ضبط سے ایک مثال قائم کریں۔
انصاف
انصاف اور رواداری کے بغیر کوئی بھی قائد اپنے پیروں پر اپنا وقار قائم نہیں رکھ سکتا۔
قوت فیصلہ
جس شخص میں قوت فیصلہ نہیں وہ ہمیشہ تذبذب میں رہتا ہے اسے اپنی ذات پر اعتماد اور بھروسہ نہیں ہوتا اور جسے خود اپنی ذات پر بھروسہ نہ ہو وہ دوسروں کی قیادت کیوں کرسکتا ہے۔
لائحہ عمل
ایک کامیاب قائد کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے لیے ایک مکمل لائحہ عمل مرتب کرے اور اس کو روبہ عمل کریں۔ ایک لیڈر جس کا قیاس نامکمل اور جس کا لائحہ عمل مبہم ہو اس کی مثال ایک ایسی بحری جہاز کی ہے کہ جس کاکوئی کپتان نہ ہو۔
معاوضہ سے زیادہ کام
قائد کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے ماتحت کام کرنے والوں سے زیادہ کام کرے یا زیادہ کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو کیونکہ جب تک قائد خود محنتی اور جفا کش نہ ہو وہ دوسروں کو زیادہ کام کرنے پر مجبور نہیں کرسکتا۔
قابل احترام
سست اور بے پرواہ شخص قیادت نہیں کرسکتا قیادت تعظیم چاہتی ہے لیکن کسی قائد کی اس وقت تک تعظیم نہیں کی جاسکتی جب تک ہر پہلو سے اس کی شخصیت قابل احترام نہ ہو۔
دوسروں سے ہمدردی
قائد کے لیے لازمی ہے کہ وہ اپنے سامنے والوں سے سچی ہمدردی کریں اور ان کے دکھ درد میں شریک ہو ان کی مشکلات اور دشواریوں کا اس کو علم ہو اور اس کے عمل سے ظاہر ہو کہ وہ واقعی ان کی مصیبتوں کو اپنی مصیبت سمجھتا ہے۔
تفصیلات پر حاوی ہونا
ایک لیڈر کی شان یہ ہے کہ وہ اپنے ماحول اور اپنے کام پر پوری طرح حاوی ہو اور اپنی قیادت اور مقام کے متعلق ساری تفصیلات سے واقف ہو۔
ذمہ داری
قائد کے لیے بہت ضروری امر ہیں کہ وہ کسی بڑی سے بڑی ذمہ داری کو قبول کرنے میں نہ گھبرائے نہ صرف یہ کہ بلکہ اس کو اپنے ماننے والوں کی ہر چھوٹی بڑی غلطی کی ذمہ داری قبول کرنے کیلئے آمادہ رہنا چاہیے۔
تعاون
کامیاب لیڈر کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ تعاون کے اصول سے واقف ہو قیادت کیلئے قوت درکار ہے اور قوت صرف تعاون اور عمل ہی سے حاصل ہوتی ہے۔
ہم آج ایک ایسے زمانہ میں زندگی بسر کررہے ہیں جس میں حاکم ومحکوم قائد ومقتدی کے تعلقات پہلے جیسے قائم نہیں رہ سکتے۔ نئے دور کے نئے تقاضوں کے مطابق ہم کو ایک نئی قسم کی قیادت درکار ہے۔ گذشتہ دور کی قیادت اور قوت کی اب کوئی گنجائش نہیں۔ابھی ہمیں اپنی اداروں کو چیک کرنا چائیے کہ ہمارے اداروں کے سربراہوں میں کون کون سی خوبیاں پائی جاتی ہیں۔ ہمارے سربراہان اداروں کو کس سمت لے جارہے ہیں کیا وہ واقعی ادارے کو چلانے کے قابل ہیں اگر نہیں تو ہمیں کون سی اقدامات کرنے چاہیے؟
کیا ہمیں اداروں کو تباہ حال دیکھ کر خاموش رہنا چائیے یا اداروں میں بہتری لانے کیلئے کچھ کرنی چاہیے؟
ٓٓٓٓاگر ہمارے پاس لیڈر شپ کی کمی ہے تو اُسے کیسے پورا کیا جائے؟
فریب اور دغا باز لیڈروں سے کیسے جان چھڑانا چاہیے؟
قوم دشمن پیٹ پرست لیڈروں کو کیسے پہچانیں؟
عوام کو نالائق، سست اور سفارشی لیڈروں سے کیسے چھٹکارا دلائیں؟
یاد رہے کہ کسی بھی ادارے کی کامیابی کا دارومدار اُس کی سربراہ پر منحصر ہوتا ہے جس طرح کا سربراہ ہوگا ادارہ اُسی مطابقت سے چلے گا ابھی وقت آگیا ہے کہ اداروں سے نالائق،سست اور سفارشی افراد کو نکال باہر کریں اور اُن کی جگہ اچھے لیڈروں کا انتخاب کریں جو کہ ادارے کی کامیابی کا ضامن ثابت ہوسکے ورنہ نالائق لیڈروں کی وجہ سے ہماری نئی نسل تباہ وبرباد ہوجائیگا اور آہستہ آہستہ ہمارا نام و نشام مٹ جائے گا۔ کسی دانشور نے کیا خوب کہا ہے
” آراہ کہ خود گم است کرارہبری کند “
” اگر آپ کسی شئے کے بارے میں علم نہیں رکھتے تو یہ تسلیم کرنے کی جرائت پیدا کرے آپ بہت جلد باعلم ہوجائینگے“



(مصنف: شیکوف بلوچ)

Leader

Top 11 Leadership Qualities That Make Good Leaders by Napoleon Hill
UNWAVERING COURAGE, SELF-CONTROL, A KEEN SENSE OF JUSTICE, DEFINITENESS OF DECISION, DEFINITENESS OF PLANS, THE HABIT OF DOING MORE THAN PAID FOR, A PLEASING PERSONALITY, SYMPATHY AND UNDERSTANDING, MASTERY OF DETAIL, WILLINGNESS TO ASSUME FULL RESPONSIBILITY, COOPERATION.
Written by Shaikof

Leader

No comments:

Post a Comment

apna qimat janay

اپنی قیمت جانیں یہ کہانی اس بارے میں ہے کہ آپ کو اپنی قدرو قیمت جاننا کتنا ضروری ہے۔ آپ کا وقار سونے اور زیور سے زیادہ قی...