Translate and read into your own language

چُوہا دار سوراخ

Mouse holes

چُوہا دار سوراخ

مُشک کُونڈ بلوچی ٹرم ہے جس کا معنی ہے چُوہا دار سوراخ۔

جب میں چھوٹا سا تھا تب میں اپنے آبائی گاؤں میں رہتا تھا ۔ یہاں کاشت کاری کا سب سے بڑا ذریعہ بارش کے پانی پر تھا۔ لوگ مہینوں حتٰی کہ سالوں انتظار کرتے کہ کب بارش ہو گا اُن کی زمینیں سیر آب ہو جائیں گے اور وہ اپنی گذربسر کے لیئے کاشت کاری کر سکیں گے۔ اگر کچھ سالوں تک بارش نہیں ہوتی تو لوگ پیسے اکٹھے کرکے کوئی گائے وغیرہ خرید کر ذبح کر کے خیرات کرتے اور بارش کے لیئے دُعا کرتے۔
جب بھی بارش ہو تا ادھر سیلاب آنے کا امکان ہوتا تو لوگ اپنے اپنے بیلچہ اُٹھا کر کھتوں کی طرف نکل پڑتے۔ سب سے پہلے کھیتوں کے طرف آنے والے پانی کا راستہ صاف کرتے تا کہ پانی آسانی کے ساتھ کھیتوں کی طرف آنکلے۔ پانی کا راستہ دو سے پانچ کلومیٹر یا اُس سے زیادہ بھی ہو سکتا تھا۔
اصول تو ہر جگہ یہی ہوتا ہے جس کا کھیت پہلے آتا پانی بھی سب سے پہلے اُسے حاصل ہوتا۔ سیلاب کی پانی پر تو بھروسہ نہیں کیا جاسکتا کہ وہ دن یا رات کسی بھی ٹائم آسکتا ہے۔ چونکہ لوگوں کی زندگی کا دارومدار سیلاب کے پانی پر تھا اس لیئے وہ ہر مشکل گھڑی کے لیئے تیار رہتے۔
جب بھی کوئی زمین دار کھیت پر پانی باندھتا تو وہ سارا دن یاساری رات پانی کا خیال رکھتا کہ کہیں کسی جگہ سے پانی نہ نکل جائے ۔ سب سے زیادہ خطرہ چُوہادار سوراخوں کا ہوتا۔ زیادہ تر پانی ان سوراخوں کی وجہ سے ضائع ہو جاتا۔ اس لیئے زمین دار کو دن یا رات پانی پر پھیرا دینا پڑتا۔کہ کہیں پانی چوہادار سوراخوں سے اپنا راستہ نہ بنا لے۔ جس کی وجہ سے وہ کھیت کے ہر طرف چکر لگاتا تاکہ پانی کو محفوظ بنا سکے۔
بہت سے ایسے واقعیات ہوئے ہیں کہ لوگ کھیتوں پر پانی باندھنے کے بعد اپنے گھروں کو چلے جاتے اور بدبختی سے پانی ایسے چوہادار سوراخوں سے اپنا راستہ بنا لیتا تو کھیت کا سارا پانی نکل جاتا جس کی وجہ سے زمین دار کا سارا محنت ضائع ہوجاتا اور اس کا کھیت پانی کے ہوتے ہوئے بھی خشک یعنی ویران ہوجاتا ہے۔
کہنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم لوگ کسی مقصد کو حاصل کرنے کے لیئے دن رات محنت کرتے ہیں اور جب اس مقصد کے قریب پہنچتے ہیں تب ہم لاپرواہی کا شکار ہوجاتے ہیں کہ ہم نے مقصد حاصل کر لیا مگر ہم ان چوہادار سوراخوں کی طرف بالکل توجہ ہی نہیں دیتے کہ جن کی وجہ سے مقصد کے قریب ہوتے ہوئے بھی اسے گنوا سکتے ہیں اور کئی سالوں کا مقصد ضائع ہو جاتا ہے۔
کبھی کبھار ایسا ہوتا ہے کہ ہم کسی ایک مقصد کے پیچھے پڑتے ہیں اور سار ا وقت اسی پر لگا لیتے ہیں اور ہمارا توجہ ہمارے ارد گرد ے چیزوں یا رشتوں سے ہٹ جاتا ہے جن کو سنوارنے کے لیئے کئی سال بیت چکے ہوتے ہیں جنھیں گنوا سکتے ہیں۔
ہم کبھی یہ نہیں سوچتے کہ اس کھیت کی طرح جس کے مالک نے اسے اہم موقع پر چھوڑ کر چلا گیا تھا اور اس کا سارا پانی چوہے دار سوراخوں کی وجہ سے نکل کر کھیت کو ویران کر دیا تھا۔ ہر سہولت کے ہوتے ہوئے بھی ہمارا زندگی ویران ہو سکتا ہے۔
ہماری زندگی میں ایسے چوہے دار سوراخیں بہت زیادہ ہوتے ہیں جن پر توجہ نہ دینے سے ہمں بہت سے مسائلوں کا سامنا کر نا پڑتا ہے۔
ہم لوگ نئے چیزوں کو پانے کی چکر میں اپنے پاس موجود چیزوں کی اہمیت گنوا بیٹھتے ہیں ۔
زیادہ کمانے کی چکر میں اپنے پاس موجو د پیسوں کو گنوا سکتے ہیں ۔
ذاتی مفادات کے چکر میں اپنے دوست اور رشتہ داروں کو گنوا دیتے ہیں ۔

مصنف : شیکوف بلوچ


Written by Shaikof Baloch

Mouse Holes in Balochi its a term called Mushk kondh

excited

No comments:

Post a Comment

apna qimat janay

اپنی قیمت جانیں یہ کہانی اس بارے میں ہے کہ آپ کو اپنی قدرو قیمت جاننا کتنا ضروری ہے۔ آپ کا وقار سونے اور زیور سے زیادہ قی...